Tuesday 12 December, 2017

ووٹ کی بے قدری پاکستانیوں کو قبول نہیں، خواجہ سعد رفیق


گجرات: (کوہ نور نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گجرات میں لیگی کارکنوں سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار ملے لیکن اختیار نہ ملے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ہمیں عوام کے ووٹوں کی بے قدری ہرگز قبول نہیں ہے۔ اپنے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف پاکستان میں سی پیک لے کر آئے، موٹڑوے بنائی، سڑکوں کا جال بچھایا، تعلیمی درسگاہیں قائم کیں اور بجلی کے بحران پر قابو پایا۔ کیا ان کے ساتھ یہ سلوک مناسب تھا۔

پروگرام گائیڈ