Thursday 14 December, 2017

این اے 120 لاہور کا بڑا معرکہ، بیگم کلثوم نواز میدان میں آ گئیں


لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 120 لے انتخابی معرکے کیلئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد لیگی رہنما آصف کرمانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کو امیدواور نامزد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کسی کو 9 اگست کے لئے کال نہیں دی تھی، لاکھوں لوگ اپنے قائد کی محبت میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت نے نواز شریف کو تمام الزامت سے باعزت بری کر دیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ آج کلثوم نواز پاکستان کو بچانے نکلی ہیں۔ نظریہ نواز شریف کو زندہ رکھنے کیلئے کلثوم نواز میدان میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنا کر بھیجا لیکن نظریہ ضرورت کے تحت ہٹا دیا گیا۔

پروگرام گائیڈ