Thursday 14 December, 2017

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی تیاری کیلئے نیب نے والیم 10 کی کاپی مانگ لی


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) نیب کے مطابق عدالت نے جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ پر ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، رجسٹرار آفس کی جانب سے نو والیومز کی ایک ایک کاپی ہی موصول ہوئی ہے۔ فریقین کیخلاف چار ریفرنسز دائر کرنے ہیں، ہر ریفرنس کے لیے تحقیقاتی رپورٹ کی الگ الگ مصدقہ نقل درکار ہے۔ دوسری جانب جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے اسلام آباد سے باہر سکیورٹی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست دے دی۔ رجسٹرار آفس کے خط پر وزارت داخلہ نے واجد ضیاء کی سکیورٹی سے متعلق احکامات جاری کر دیئے۔

پروگرام گائیڈ