Monday 21 August, 2017

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ: 200 میٹر دوڑ میں ترکی کا اتھلیٹ فاتح


لندن:(کوہ نور نیوز) لندن میں اتھلیٹکس کے عالمی کھلاڑیوں کا میلہ جاری ہے۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں ہونے والی دو سو میٹر کی دوڑ کو جیتنے کیلئے تمام اتھلیٹس نے خوب زور لگایا۔ تاہم اس ریس کو ترکی کے رامل گلیو نے جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ بیس اعشاریہ دو سیکنڈ میں طے کیا۔ ویمن کی چار سو میٹر رکاوٹوں والی دوڑ امریکی اتھلیٹ کوری کارٹر کے نام رہی۔ ٹرپل جمپ میں سونے کے تمغے پر امریکی کرسٹیان ٹیلر نے قبضہ جمایا۔

پروگرام گائیڈ