Thursday 23 November, 2017

عوام نے نواز شریف کے مظلومیت کارڈ کو مسترد کر دیا، عمران خان


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کے عدلیہ سے متعلق ریمارکس کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کر رہے ہیں، تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عوام نے نواز شریف کے مظلومیت کارڈ کو مسترد کر دیا۔ عمران خان کا مشاورتی اجلاس میں کہنا تھا کہ ریلی میں عوام کی عدم شرکت ثابت کرتی ہے کہ انہیں نواز شریف کی چوری پر یقین ہے، پانچ ججوں نے نواز شریف کے خلاف 547 صفحوں کا متفقہ فیصلہ دیا، نواز شریف سپریم کورٹ میں اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اب آپ پر فردِ جُرم عائد ہونے جا رہی ہے، میاں صاحب، آپ مُلزم سے مُجرم بننے جا رہے ہیں۔

پروگرام گائیڈ