Saturday 21 October, 2017

شمالی وزیرستان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، آئی ایس پی آر


راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے غلام خان، لکی میدان، لپی، سپلگا، خارسین اور روچا میں آپریشن کر کے ہیوی مشین گن، آئی ای ڈیز اور راکٹس سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

پروگرام گائیڈ