Monday 21 August, 2017

ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے، سربراہ پاک فوج


لاہور: (کوہ نور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جب کہ آرمی چیف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی میجر علی سلمان شہید کے گھر گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے جب کہ کوئی بھی قربانی دینی پڑے، امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے اور کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

پروگرام گائیڈ