Saturday 21 October, 2017

'ملکی سیاسی تاریخ کا اہم دور شروع ہو چکا، سڑکوں پرعدلیہ کو للکار جا رہا ہے'


لاہور: (کوہ نور نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چور ڈاکو اور لٹیرے دولت کے بل بوتے پر سڑکوں پرعدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں، ڈاکوؤں سے نجات کیلئے عوام 13 اگست کو لیاقت باغ پہنچیں۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملکی سیاسی تاریخ کا اہم دور شروع ہو چکا ہے، چور ڈاکو اور لٹیرے دولت کے بل بوتے پر سڑکوں پرعدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں، ایسے موقع پر عوام پر لیاقت باغ پہنچنا لازم ہوگیا۔ ڈاکوں اور لٹیروں سے نجات کے لیے عوام 13 اگست کو لیاقت باغ پہنچیں، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کل لیاقت باغ میں تاریخی خطاب کریں گے، لیاقت باغ میں آتش بازی اور آزادی کا جشن منایا جائے گا۔

پروگرام گائیڈ