Thursday 14 December, 2017

مشن جی ٹی روڈ کا فائنل مرحلہ: نواز شریف کا قافلہ منزل کی جانب رواں دواں


گوجرانوالہ: (کوہ نور نیوز) مشن جی ٹی روڈ کا آخری مرحلہ، نوازشریف کا قافلہ گوجرانوالہ سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ کامونکی، سادھوکی، مرید کے، کالا شاہ کاکو میں قافلے کا بھرپور استقبال ہو گا۔ (ن) لیگ کی ریلی کے تمام راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور میں امامیہ کالونی سے داتا دربار تک قافلے کا استقبال ہو گا، نواز شریف کے 6 بجے تک لاہور کے داخلی استقبالی مقام امامیہ کالونی پہنچنے کا امکان ہے۔ لاہور میں امامیہ کالونی، کالاخطائی، شاہدرہ چوک، راوی ٹول پلازہ، نیازی چوک، ٹمبر مارکیٹ، آزادی چوک، لیڈی ولنگٹن ہسپتال، پیر مکی میں بڑے استقبالیہ اجتماعات ہوں گے۔ داتا دربار کے باہر اختتامی پوائنٹ ہو گا، داتا دربار اور شاہدرہ چوک میں نواز شریف کا خطاب ہو گا۔ نوازشریف کے جی روڈ مشن کے فائنل راؤنڈ کیلئے گوجرانوالہ میں متوالوں نے تگڑا ناشتہ کیا، پائے کھا کر وارم اپ ہوئے، ماروی میمن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ سری پائے، چنے اور مغز کا ناشتہ کیا۔ قافلے کے ساتھ آنیوالوں کیلئے بھی کھانے پینے کا بھرپور انتظام ہے۔ لاہور روانگی سے قبل رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ نواز شریف کا قافلہ گوجرانوالہ سے لاہور روانہ ہونے کے لئے تیار ہے۔

پروگرام گائیڈ