Tuesday 12 December, 2017

بیس کروڑ عوام کسی کو ملک کا مستقبل تاریک نہیں کرنے دینگے: شہباز شریف


لاہور: (کوہ نور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا 20 کروڑ عوام کسی کو ملک کا مستقبل تاریک نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال اس بات کا غماز ہے کہ عوام ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا ملک کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں، 2018 کے عام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔ انہوں نے کہا خود دار، خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان ہماری منزل ہے۔

پروگرام گائیڈ