Tuesday 12 December, 2017

وزیراعظم شاہد خاقان اپنے پہلے دورے پر کراچی پہنچ گئے


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان اپنے پہلے دورے پر کراچی پہنچ گئے، گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ ڈاکٹر مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم مزار قائد پر حاضری، سیاستدانوں سے ملاقاتیں اور امن وامان پر اجلاس کی صدارت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ ائر پورٹ پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں تاجر برادری کا وفد اور مسلم لیگ ن سندھ کے عہدیداران بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اعلی سطح کا وفد بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کرے گا۔ وزیراعظم کو امن و امان پر بریفنگ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

پروگرام گائیڈ