Tuesday 12 December, 2017

ریلی میں بچے کی ہلاکت: نواز شریف اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ کی درخواست


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) نواز شریف کے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ میں نواز شریف اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ بچے کی ہلاکت کا مقدمہ ذوالفقاربھٹو کیس کی طرح ٹرائل کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ میں چلایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق محمود اختر نقوی کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف کی جی ٹی روڈ پر تقاریر کا ریکارڈ بھی طلب کر کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات دائر کئے جائیں۔ نواز شریف نے عوامی اجتماعات میں توہین عدالت کی ہے۔ بطور نا اہل وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کیا جائے۔ درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی کہ اراکین پارلیمنٹ آئین کو آرٹیکل 62۔63 میں ترمیم سے بھی روکا جائے۔

پروگرام گائیڈ