Monday 21 August, 2017

چنیوٹ: پیپلزپارٹی کا جلسہ، پنڈال سج گیا، بلاول بھٹوزرداری خطاب کریں گے


چنیوٹ: (کوہ نور نیوز) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے چنیوٹ میں ہونیوالے جلسے کے لئے پنڈال سجا دیا گیا ہے جبکہ کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جلسے میں سکیورٹی کے سخت اقدامت کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مابق چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے چنیوٹ میں ہونیوالے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ جلسے کے لئے پنڈال میں کارکنان کے لئے 10 ہزار کرسیاں لگائی ہیں جبکہ سٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے جس پر پیپلز پارٹی کی قیادت کے لئے 50 کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ بلاول بھتو زرداری 8 بجے جلسہ گاہ میں پہنچے گیں اور 9 بجے کارکنان سے خطاب کرینگے۔ جلسے میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جلسہ گاہ اور پندال میں 650 سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ جلسے میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی کے کارکنان کا قافلوں کی صورت میں آنا کا سلسلہ جاری ہے۔

پروگرام گائیڈ