Monday 21 August, 2017

سابق چیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل ملازمت سے برطرف


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ظفر گوندل کو مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، ظفر گوندل آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔ ظفر گوندل سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ان کے خلاف کرپشن اور مِس کنڈکٹ کے ناقابل تردید ثبوت ملے جب کہ انہیں ذاتی شنوائی کاموقع بھی دیا گیا۔ کمیٹی نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں وزیراعظم سے ملزم کی ملازمت سے برخاستگی کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم نے گورنمنٹ سروسز رولز 1973 کے تحت ظفرگوندل کی برخاستگی کےاحکامات جاری کیے۔

پروگرام گائیڈ