Sunday 22 October, 2017

یوم آزادی کی تیاریاں: اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے دل کی باتیں کہہ ڈالیں


لاہور: (کوہ نور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف یوم آزادی کے حوالے سے اجلاس میں جذباتی ہو گئے، شرکاء سے دل کی باتیں کہہ ڈالیں۔ وزیراعلی نے ترکی اور چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کا بھی تذکرہ کیا، اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کے چٹکلوں سے ماحول خوشگوار بھی رہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے دل سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا چین نے خلوص دل سے کام کرتے ہوئے اپنے ملک کو ترقیوں کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہمارا ہمسایہ ملک ترکی ہم سے بہت آگے نکل گیا، ہمیں بھی یوم آزادی پر عہد کرنا ہوگا کہ ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا آزاد ملک پاکستان کو حاصل کرنے کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں آگے بڑھنے کے لئے اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا۔

پروگرام گائیڈ