Saturday 21 October, 2017

نوازشریف کو بتانا ہے قوم عدلیہ اور جے آئی ٹی ممبران کے ساتھ ہیں، عمران خان


اسلام آباد:(کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا راولپنڈی جلسے میں شرکت کے لئے ویڈیو پیغام میں عوام سے شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دعوت دیتا ہوں 13 اگست کو لیاقت باغ میں جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔ شیخ رشید اور میں مل کر یہ جلسہ کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو بتانا ہے جے آئی ٹی ممبران کےساتھ ہیں، جے آئی ٹی نے نوید دی کہ طاقت ور کا بھی احتساب ہوسکتاہے، ثابت کریں گے قوم عدلیہ اورجےآئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا پروگرام جلسے میں پیش کروں گا، لیاقت باغ میں بتاؤں گا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے آگے کیا کرنا ہے، وہ پاکستان جو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان ہے۔

پروگرام گائیڈ