Thursday 14 December, 2017

لالہ موسیٰ میں سوگ کا سماں، ہر آنکھ اشکبار، جاں بحق بچہ سپرد خاک


لاہور: (کوہ نور نیوز) لالہ موسیٰ میں نواز شریف کے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق بچے کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بچے کو ٹکرمارنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر چودھری جعفراقبال، ضلعی انتظامیہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے بچے کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ گزشتہ روز نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے حامد جاں بحق ہو گیا تھا۔ حامد پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ افسوسناک واقعے پر حامد کے گھر تعزیت کرنیوالوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ بچے کو ٹکرمارنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔

پروگرام گائیڈ