Wednesday 13 December, 2017

سابق وزیراعظم کی نشست پر ضمنی الیکشن، نوازشریف نامی شخص بھی میدان میں


اسلام آباد : (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے 64 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں تاہم کانٹے کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز اور تحریکِ انصاف کی یاسمین راشد کے درمیان متوقع ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حلقے سے محمد نواز شریف ولد محمد شریف نامی ایک شخص نے بھی کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں تاہم یہ سابق وزیراعظم نواز شریف نہیں بلکہ آزاد امیدوار ہیں جو سابق وزیراعطم سے محض نام کی مماثلت رکھتے ہیں۔

پروگرام گائیڈ