Saturday 21 October, 2017

سفرِ لاہور: نوازشریف کا قافلہ لاہور کی حدود میں داخل


شاہدرہ: (کوہ نور نیوز) سابق وزیراعظم کا سفر 9 اگست سے جاری ہے جو آج مکمل ہونے کے قریب ہے۔ میاں نوازشریف کی لاہور آمد پر سیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ انتظامیہ کی جانب سے گوجرانوالہ سے لاہور تک آج جی ٹی روڈ کو بند کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم لاہور پہنچنے پر داتا دربار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ نوازشریف کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور وزیر قانون پنجاب نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ فضاؤں میں نغموں کی گونج عروج پر ہے۔ سبز پارٹی پرچموں کی بہار چھا گئی ہے۔ پُرجوش کارکن کا رقص اور نعرے بازی اپنا رنگ جما رہی ہے۔

پروگرام گائیڈ