Monday 21 August, 2017

نواز شریف طیب اردگان کے پایہ کے لیڈر ہیں، رانا ثناء اللہ


لاہور: (کوہ نور نیوز) صوبائی وزیر قانون راناثناءاللہ، ایوب گادھی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے ہمراہ اسٹیج کا دورہ کیا جہاں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او نے صوبائی وزیر قانون کو سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کے لیےسیکیورٹی خدشات موجود ہیں اس لیے سیکیورٹی کے انتظامات پر پوری توجہ دے رکھی ہے تاکہ کسی ناخوشگورا واقعے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر ہے کہ سابق وزیراعظم نواشریف اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ٹکراؤ اداروں کے ساتھ نہیں مگر ان میں بیٹھے چند گماشتوں سے ہے۔ صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بھٹوکی پھانسی کی طرح سپریم کورٹ کے نااہلی کے فیصلے کو بھی قوم نے قبول نہیں کیا ہے اور عوام اپنے محبوب قائد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کو فون کرنےکی ضرورت نہیں ہے بلکہ اگر وہ واقعی لیڈر ہیں تو عوام کے پاس جانے کی ضرورت تھی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر طیب اردگان کی طرح بڑا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سے جنوبی پنجاب کی جانب لانگ مارچ کا اعلان نواز شریف خود کریں گے۔

پروگرام گائیڈ