Tuesday 12 December, 2017

امریکی جنگی طیارے کی بحرین کے ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ


منامہ: (کوہ نور نیوز) امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس نمٹز کے ترجمان کموڈور بل اربن نے بتایا کہ امریکی فضائیہ کے ایف 18 جنگی طیارے نے بحری بیڑے سے اڑان بھری لیکن دوران پرواز اس میں تکنیکی خرابی ہوگئی جس کے بعد اسے کریش لینڈنگ کرنی پڑی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے پائلٹ نے طیارے کو بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئربیس پر اتارنا چاہا تاہم یہ ممکن نہیں تھا جس کے بعد جیٹ کو بحرین کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے کو روکنا ممکن نہیں تھا لہٰذا جب طیارہ رن وے پر پہنچا تو پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکل گیا۔ امریکی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس واقعے میں طیارے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی طیارے کی کریش لینڈنگ کے باعث بحرین کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔

پروگرام گائیڈ