Monday 21 August, 2017

ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو بھی فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی


واشنگٹن: (کوہ نور نیوز) ایک شمالی کوریا سنبھالا نہیں جاتا، اور ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو بھی فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صدر نکولس مادورو اقتدار پر قابض ہو چکے ہیں، جمہوریت کی بحالی کیلئے وینزویلا کیخلاف فوجی کارروائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ وینزویلا کے وزیر اطلاعات نے ٹرمپ کے بیان کو شدت پسندی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وینزویلا کی خود مختاری اور آزادی پر حملہ ہے۔

پروگرام گائیڈ