Tuesday 12 December, 2017

کوئٹہ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ


کوئٹہ: (کوہ نور نیوز) پولیس کے مطابق دھماکا پشین اسٹاب کے قریب واقع نجی اسپتال کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز دوردراز علاقوں میں سنی گئی، دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کے مطابق دھماکے کی نوعیت بہت زیادہ تھی اور یہ ایک اسپتال کے قریب ہوا، اب تک 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اسپتال میں روزانہ سیکڑوں لوگوں کی تعداد میں لوگ یہاں آتے ہیں، دھماکا زوردار تھا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، متاثرہ علاقے میں اہم عمارتیں ہیں اور دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ اطلاع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

پروگرام گائیڈ