Friday 22 September, 2017

سی پیک پورے خطے کیلئے گیم چینجر ہے: سربراہ پاک فضائیہ


کراچی: (کوہ نور نیوز) پاک فضائیہ کے زیرِاہتمام ’’پاک چین اقتصادی راہداری‘‘ پر سمپوزیم منعقد کیا گیا جس میں تینوں مسلح افواج کے افسران، سینیٹرز، حاضرسروس و ریٹائرڈ بیورو کریٹس اور چیمبر آف کامرس کے اراکین نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے اور سی پیک مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے اور پاک فضائیہ بری افواج کے ساتھ ملکر منصوبے کے لیے نا قابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

پروگرام گائیڈ