Thursday 23 November, 2017

کرکٹرز کی فٹنس جانچنے والا سب سے مشکل ٹیسٹ ''یویو''


لاہور: (کوہ نور نیوز) کرکٹ میں اب صرف طوفانی بیٹنگ اور باؤلنگ کافی نہیں، فٹنس معیار کو بھی برقرار رکھنا ضروری ہے۔ اچھی فٹنس کے لیے یویو ٹیسٹ سب سے مشکل سمجھا جاتا ہے۔ یویو ٹیسٹ میں ٹرینر گراؤنڈ پر مخصوص نشان لگا کر کرکٹرز کی رننگ کو مختلف سپیڈ سے جانچتے ہیں۔ وِسل یا پھر میوزک کی مدد سے راؤنڈ اور رفتار کو بدلا جاتا ہے۔ ہر ملک میں یویو ٹیسٹ کا معیار مختلف ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں 21 جبکہ پاکستان میں 16 سے 18 تک مقرر کیا گیا ہے۔ پہلے سے آخری راؤنڈ تک کی دوڑ اور پھر اس کے بعد کھلاڑی کا سٹیمنا، بس اسی کی بنیاد پر الگ الگ سکورنگ ہوتی ہے۔ خبر یہ ہے کہ یویو ٹیسٹ ناکامی کی وجہ سے ہی سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں بھارت کے سُریش رائنا اور یووراج سنگھ ڈراپ ہوئے جبکہ عمر اکمل بھی چیمپئنز ٹرافی آؤٹ ہوئے۔

پروگرام گائیڈ