Saturday 21 October, 2017

راجستھان میں پنڈت نے مسلمان لوک گلوکار کو قتل کر دیا


راجستھان (کوہ نور نیوز) بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک پنڈت کے ہاتھوں مسلمان لوک گلوکار کے قتل کے بعد کشیدگی پھیل گئی ، دو سو سے زائد مسلمان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے گاؤں ڈنٹل میں پنڈت رمیش سوتھر نے گلوکار احمد خان کو ستائیس ستمبر کو قتل کر دیا ۔ احمد بھجن گا رہا تھا کہ پنڈت نے الزام لگایا کہ وہ غلط گا رہا ہے ۔ اس بات پر دونوں میں تلخی ہوئی اور پنڈت رمیش اور اس کے ساتھیوں نے احمد کو مار ڈالا ۔ واقعے کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی اور خوفزدہ مسلمان جان بچانے کے لئے گھر بار چھوڑ گئے ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے حکومت نے پیرا ملٹری فورس کے اہلکار گاؤں میں تعینات کر دیئے ۔ پولیس کے تفتیشی افسر گوروو یادو کے مطابق پنڈت رمیش کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی مفرور ہیں ۔

پروگرام گائیڈ