Thursday 14 December, 2017

حکومت اداروں کو متنازع کر رہی ہے ،ہوش کے ناخن لے: شاہ محمود قریشی


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے، ن لیگ ہوش کے ناخن لے اور ماضی کی غلطیوں کو نہ دھرائے۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان جان لیں فاٹا کی ڈیڑھ کروڑعوام انضمام چاہتی ہے، فاٹا کے لوگوں کو پشاور ہائیکورٹ زیادہ سہولت مند ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ سپریم ہے یا چند افراد کا جرگہ اہمیت رکھتا ہے؟، یہ معاملے کو لٹکانے کا ایک اور انداز ہے، وزیراعظم اپنی کابینہ کے موقف پر عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا فضل الرحمان نے کہا ہم نے اجتماعی گناہ کیا لیکن ہم اس گناہ میں شامل نہیں تھے، فضل الرحمان نے بل کے حق میں ووٹ دیا، ہم نے بل منظور نہیں کیا۔

پروگرام گائیڈ