Saturday 21 October, 2017

پی ٹی آئی والے ایک گاؤں نہ بناسکے اور خیبربینک کو بھی نہ چھوڑا، زرداری


مانکی شریف: (کوہ نور نیوز) نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آج پرویز خٹک کے گاؤں میں ہوں، یہ لوگ کہتے ہیں نیا پاکستان بنائیں گے لیکن یہ ایک گاؤں بھی نہیں بناسکے، پرویز خٹک کو جانتا ہوں یہ میرے دفتر میں بیٹھے ہوتھے تھے۔ آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اتنی لوڈشیڈنگ اور ہر قسم کا فراڈ ہے، جن کو ہم نے نوکریاں دیں، ان لوگوں نے انہیں نکالا، ہم نے ہزاروں لوگوں کو ہائیکورٹ سے بحال کرایا، یہ لوگ ہر قسم کا سیاسی انتقام لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مک مکا کی سیاست کرتی ہے، سینیٹ میں اے این پی اور پی ٹی آئی نے حکومت کو ووٹ دیا، یہ لوگ دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں ان کی ہر چیز میں دکھاوا ہے، انہوں نے خیبر بینک نہیں چھوڑا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں نے پختونوں کو شناخت آج کے لیے نہیں دی، اس دن کے لیے دی کہ کہیں ہمارا دشمن بھارت پختونخوا میں نہ گھسے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو خطرہ ہے، ہم ہر مشکل اور مصیبت کو ٹھیک کریں گے اور عوام کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا کو بھی خوشحال کریں گے، پختون اپنے آپ کو پاکستان سے جوڑ کر رکھیں۔

پروگرام گائیڈ