Thursday 14 December, 2017

موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہوگا، چیئرمین پی سی بی


لاہور: (کوہ نور نیوز) سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں ناکامی پر شائقین کی جانب سے مایوسی کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے شائقین کو پرامید رہنے کی تلقین کی ہے۔ نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ فارم حاصل کرنے کےلئے وقت دینا ہوگا۔ انہی کھلاڑیوں نے قوم کےلئے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پر کرنا مشکل ہے تاہم موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہوگا

پروگرام گائیڈ