Saturday 21 October, 2017

الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی ہے، رجسٹریشن کے لئے وفاقی حکومت کی کلیئرنس کو لازمی قرار دے دیا۔ وکیل ملی مسلم لیگ نے کہا کہ ہم نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے تمام تقاضے پورے کیئے ہیں، انکا تعلق کسی کالعدم جماعت سے نہیں ہے، الیکشن کمیشن کسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے وزارت داخلہ سے رائے لینے کا پابند نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمارے پاس ساڑھے تین سو جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، کسی جماعت کی حقیقت کا ایسے پتا نہیں چل ستکا، خبریں پڑھنے کے بعد وفاقی حکومت سے جواب مانگا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا کہ ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کیلئے وفاقی حکومت کی کلیرنس ضروری ہے، درخواست گزار وفاقی حکومت سے رابطہ کرے۔

پروگرام گائیڈ