Saturday 21 October, 2017

پاکستان کو قومی سلامتی اور معاشی استحکام میں نوازن یقینی بنانا ہوگا، آرمی چیف


کراچی: (کوہ نور نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا میں قومی سلامتی اور معاشی استحکام میں توازن کےحصول پر توجہ مرکوز ہے اور پاکستانی کو بھی اس توازن کو یقنی بنانا ہوگا۔ کراچی میں معیشت اور سلامتی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشیت زندگی کے ہر پہلو پر اثرانداز ہوتی ہے، روس کے پاس ہتھیار کم نہ تھے لیکن کمزور معیشت کے سبب ٹوٹا۔ آرمی چیف نے کہا کہ شروع سے ہی پاکستان کو کئی بحرانوں کا سامنا رہا، ہم دنیا کے سب سےزیادہ غیر مستحکم خطے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث امیر ملک بھی جارحیت کا شکار ہوتے ہیں اور اس کی مثال عراق کا کویت پر حملہ ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج کے دور میں سیکیورٹی ایک وسیع موضوع ہے، سلامتی اور معیشت ایک دوسرے سےجڑےہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ریاست کی رٹ کو درپیش چیلنجزکو شکست دی گئی ہے۔

پروگرام گائیڈ