Tuesday 12 December, 2017

میاں صاحب کو جب فرصت ہوگی تب وطن واپس آئیں گے، رانا ثناءاللہ


لاہور: (کوہ نور نیوز) وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ احتساب کا ڈرامہ تو چلتا رہے گا لیکن میاں صاحب جب وطن آئیں گے تب ہی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے وہ لندن میں بہ حالت مجبوری مقیم ہیں. صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں صاحب کی احتساب عدالت میں اب پیشی غیر ضروری سوال ہے، وہ احتساب عدالت میں پیش ہو چکے ہیں اور ان کے سامنے اپنا عذر بھی پیش کرچکے ہیں. راناثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور جیسے ہی انہیں فرصت ملے گی وہ اپنی سہولت کے مطابق وطن واپس لوٹیں گے اور احتساب عدالرت میں پیش بھی ہو جائیں گے. انہوں نے کہا کہ میں میاں صاحب کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا البتہ اتنا ضرور کہہ سکتے ہوں کہ یہ نوازشریف کا وطن ہے اور وہ اپنے وطن ضرور واپس آئیں گے.

پروگرام گائیڈ