Saturday 21 October, 2017

ٹریفک حادثے کے مجرم کو پاکستانی عدالت کی انوکھی سزا


کراچی: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) کراچی کی ایک عدالت نے ایک مجرم کو ایک سال تک پلے کارڈ اٹھا کر روڈ پر کھڑے ہونے کی سزا سنا دی ہے۔ مجرم ہر جمعہ کو دو گھنٹے قائدِ اعظم کی رہائش گاہ کے پاس کھڑا رہے گا اور اس کے پلے کارڈ پر ” احتیاط کیجیے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا جان لیوا ہے “ تحریر ہو گا۔ عدالت نے اس انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر کو مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ 2015ء میں قاسم اور اسلام نامی افراد نے سابق صدر پرویز مشرف کے پروٹوکول میں موجود پولیس اہلکار کو ٹکر ماری تھی۔عدالت نے قاسم کو سزا کا حکم دیا جبکہ محمد اسلام کو بری کر دیا ہے۔ مقدمے کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ شعیب الہی نے سنایا۔

پروگرام گائیڈ