Saturday 21 October, 2017

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان


لاہور: (کوہ نور نیوز) ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کیلیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ سپر سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی سلیکشن کمیٹی نے سہیل تنویر کو کپتان مقرر کیا، دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان، جاہد علی، محمد سمیع، انور علی، حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ ریزور پلیئرز میں بلاول بھٹی اور محمد عرفان جونیئر کو رکھا گیا ہے۔ نعیم اختر گیلانی بطور منیجر سکواڈ کے ہمراہ جائیں گے۔

پروگرام گائیڈ