Thursday 14 December, 2017

خیبرپختونخوا حکومت ناکام ہوچکی ہے، شہباز شریف


لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پشاور کے عوام کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں میٹرو بس دی جائے، تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پونے دو سال ضائع نہ کئے جاتے تو اورنج لائن ٹرین سروس شروع ہوجاتی، عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے پشاور میں میٹرو بس منصوبے پر ایک اینٹ نہیں لگائی، عمران خان نے اپنی ناکامیوں کا غصہ اورنج لائن منصوبے پر نکالا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پورا پاکستان سی پیک کا حصہ ہے، ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر بائیکس ایمبولینس ساؤتھ ایشیاء کا پہلا منصوبہ ہے، دیہی علاقوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ شیخوپورہ کے اسپتال میں زچہ بچہ کیئر سینٹر بنارہے ہیں، اسپتال میں جدید الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی، پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری نے کل ایک بھاشن دیا، سر سے پاؤں تک کرپٹ لوگ بھاشن دے رہے ہیں، آصف زرداری سر سے پاؤں تک چور ہیں۔

پروگرام گائیڈ