Thursday 14 December, 2017

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس کے بعد پرنسپل اسٹاف آفیسرز کا ان سے تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایئر چیف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی کی قیادت میں پاک بحریہ مزید ترقی کرے گی۔ ایئر چیف نے دونوں افواج کے مابین موجود ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پروگرام گائیڈ