Saturday 21 October, 2017

ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کا معاملہ، کمیٹی نے رپورٹ تیار کر لی: ذرائع


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ذرائع کے مطابق، ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے معاملے کی تفتیش میں مصروف راجا ظفر الحق کی سربراہی میں قائم 3 رکنی خصوصی کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی۔ حتمی رپورٹ کل نواز شریف کو بھجوائی جائے گی۔ نواز شریف نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کمیٹی نے وزیر قانون زاہد حامد سے ان کا مؤقف معلوم کیا۔ زاہد حامد نے بیان حلفی میں دانستہ تبدیلی سے انکار کیا۔ آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی عدم موجودگی کے باعث رپورٹ تاخیر کا شکار ہوئی، اس ضمن میں نواز شریف کا راجا ظفر الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ نہیں ہوا۔

پروگرام گائیڈ