Thursday 14 December, 2017

حکمرانوں کا کام جلسے کرنا نہیں، عوام کو ریلیف دینا ہے: مصطفیٰ کمال


کراچی: (کوہ نور نیوز) سندھ کے دس روزہ دورے کے دوسرے روز حیدر آباد پہنچنے پر پی ایس پی کے رہنماؤں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ حسین آباد چوک میں استقبالیہ کیمپ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ بھر میں پارٹی کو مضبوط کرنے اور آئندہ الیکشن کی تیاری کیلئے سندھ بھر کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پارٹی میں شمولیت کیلئے ہمیں بلا رہے ہیں، سندھ میں 18، 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، یہاں پینے کو پانی نہیں ہے، خوراک میں پاکستان خودکفیل ہے لیکن یہاں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، 70 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں اور سکول نہیں جا رہے، دو سال سے سات سال کے بچے پانی اور خوارک کی کمی کے سبب مر رہے ہیں، تمام قصور حکمرانوں کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں انصاف نہیں، ہمارے دور میں ترقیاتی کام ہوئے مگر اس کے بعد دھول مٹی نظر آ رہی ہے۔

پروگرام گائیڈ