Tuesday 12 December, 2017

اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں پیشی کل ہو گی، سکیورٹی انتظامات مکمل


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ذرائع کے مطابق، نجی بینک کے افسر طارق جاوید اور نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے افسر شاہد عزیز نے نیب سمن کی تعمیل کر دی۔ پیشی کے موقع پر اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث دونوں افسران پر جرح بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، اسحاق ڈار کی پیشی کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کے گرد 200 اہلکار تعینات ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی تعینات ہو گی، رینجرز کی طلبی کیلئے پولیس نے اس مرتبہ کوئی لیٹر نہیں لکھا، احتساب عدالت کے گرد راستے بند اور داخلی راستہ ایک ہی ہو گا۔ کارکنوں کو احتساب عدالت تک جانے کی اجازت نہ ہو گی۔ تاہم میڈیا اور وکلاء کو احتساب عدالت میں جانے کی اجازت ہو گی۔ اس سے پہلے بینک افسر اشتیاق علی بھی اسحاق ڈار کے خلاف بیان قلمبند کرا چکے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار نے اہلیہ کے نام بنک اکاؤنٹ کھلوایا۔ اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے اعتراض اٹھایا تھا کہ گواہ کا دستاویزات سے کوئی تعلق نہیں، 2001ء کی تفصیل 2005ء میں بھرتی ہونے والا افسر بتا رہا ہے۔

پروگرام گائیڈ