Thursday 14 December, 2017

واجبات نہ ملنے پر یوراج سنگھ کو مشکلات کا سامنا


لاہور: (کوہ نور نیوز) 2011ء کے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے یوراج سنگھ کو بس سی سی آئی کی جانب سے واجبات ادا نہ کیے جانے پر شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ یوراج اور ان کی والدہ اس مقصد کیلئے بس سی سی آئی کو کئی بار یاد دہانیاں کرا چکی ہیں تاہم ابھی تک ان کے واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔ بھارتی بورڈ کے ذمے تقریباً 3 کروڑ کی خطیر رقم ہے۔ یوراج آئی پی ایل کے آخری ایڈیشن کے ابتدائی میچز سے باہر ہو گئے تھے اس کی وجہ انجری تھی تاہم بی سی سی آئی قوانین کے مطابق اگر کوئی پلیئر کسی وجہ سے آئی پی ایل نہ کھیل پائے تو اسے کمپنسیٹ کیا جائے۔ یوراج آئی پی ایل فرنچائز سن رائزر کا حصہ ہیں اور وہ ابتدائی مراحل کے 7 میچز نہیں کھیل پائے تھے۔

پروگرام گائیڈ