Saturday 21 October, 2017

کلبھوشن کیس: جسٹس تصدق عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج مقرر


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، تصدق جیلانی عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس وقت عالمی عدالت انصاف میں کوئی بھی پاکستانی جج نہیں ہے جبکہ بھارت کی نمائندگی جسٹس بھنڈاری کر رہے ہیں۔ عالمی عدالت انصاف جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی تقرری کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کرے گی۔ عالمی عدالت انصاف میں نامزد ایڈہاک جج کے اختیارات بھی مستقل جج کے برابر ہوتے ہیں۔ جسٹس (ر) تصدق جیلانی سپریم کورٹ آف پاکستان کے اکیسویں چیف جسٹس تھے۔ انہوں نے دس سال سے زائد عرصے تک سپریم کورٹ میں بطور جج خدمات انجام دیں۔

پروگرام گائیڈ