Saturday 21 October, 2017

امریکی صدر جوہری ہتھیاروں میں بے تحاشا اضافے کے خواہاں


واشنگٹن: (کوہ نور نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی تباہی کے درپے ہو گئے۔ جوہری ہتھیاروں میں کئی گنا اضافے کی خواہش کر دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے جولائی میں ایک میٹنگ کے دوران کہا تھا کہ امریکا کے پاس اتنے جوہری ہتھیار ہونے چاہیں، جتنے 60 کی دہائی میں تھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے پاس اب صرف 4 ہزار ایٹمی ہتھیار ہیں جو 60 کی دہائی میں 32 ہزار سے زیادہ تھے۔ دوسری جانب امریکی صدر نے میڈیا رپورٹ کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ خبریں ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے سامنے اپنی اس تباہ کن خواہش کا اظہار کیا۔

پروگرام گائیڈ