Saturday 21 October, 2017

توہین عدالت کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن کومتعصب کہنے پر بھی عمران خان سے جواب طلب کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ممبر کمیشن ارشاد قیصر کی آمد میں تاخیرکے باعث دیر سے شروع ہوئی، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، فیصلے میں عمران خان کو گرفتار کر کے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کراچی ائیرپورٹ پر دیے گئے بیان پر بھی عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔ عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پرتعصب کے الزام عائد کیا تھا۔

پروگرام گائیڈ