Saturday 21 October, 2017

کراچی میں گرمی کی شدت بدستور برقرار، پارہ 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان


کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کراچی میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجے درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج بھی پارہ 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم کی شدت میں ایک سے دو ڈگری کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحرہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤسے گرمی کی شدت برقرار ہے۔ سمندری ہوا کی رفتار سست ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ گرمی کی موجودہ لہر کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پروگرام گائیڈ