Saturday 21 October, 2017

تھائی لینڈ میں جیل کی تھیم پر بنایا گیا انوکھا ہوٹل


بنکاک (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کو ئی بھی فرد جیل جانے کی خواہش نہیں رکھتا حتیٰ کہ مجرم بھی لیکن تھائی لینڈ میں ایک ایسی جیل ہے جس میں لوگ ایک رات گزارنے کے منہ مانگے دام دینے کیلئے تیار ہیں ۔ گھبرائیں نہیں کیونکہ یہ حقیقی جیل نہیں بلکہ جیل کی تھیم پر بنایا گیا انوکھا ہوٹل ہے ۔ سوک سٹیشن نامی اس ہوٹل میں جیل کی طرح سلاخیں لگائی گئی ہیں جبکہ یہاں آنے والے مہمانوں کو قیدیوں کا مخصوص لباس اور قیدی نمبر بھی دیا جاتا ہے ۔ لوگ اپنی مرضی سے قیدی بن کر آتے ہیں اور جیل میں سونے او ر مزیدار کھانے کا مزہ بھی اٹھاتے ہیں۔یہاں ایک رات گزارنے کا کم از کم کرایہ 790بھات (تقریباً اڑھائی ہزار روپے )رکھا گیا ہے ۔

پروگرام گائیڈ