Saturday 21 October, 2017

بڑا مسئلہ حل ، روبوٹ اب خواتین کو شاپنگ بھی کروائیگا


زیورخ (کوہ نور نیوز) تیزی کیساتھ ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوتے اس جدید دور میں ہر چھوٹے بڑے کام کے لیے روبوٹس تخلیق کیے جا رہے ہیں جس کی تازہ ترین مثال سپر مارکیٹ میں تعینات یہ روبوٹ ہے ۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے ایک الیکٹرانک سٹور میں آنے والے خریداروں کی رہنمائی کیلئے روبوٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا مارکیٹ نامی اس سٹور میں تعینات پال نامی یہ روبوٹ یہاں آنے والے خریداروں کو مطلوبہ اشیا کی درست جگہ کے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے جبکہ اس روبوٹ کے باعث خواتین کا اشیا منتخب کرنے کا ایک بڑا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے اور خواتین سٹور میں اس روبوٹ سے رہنمائی حاصل کرتی نظر آتی ہیں ۔

پروگرام گائیڈ