Thursday 14 December, 2017

محکمہ ایکسائز نے معروف قوال شیر میاں داد کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار لی


لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور میں محکمہ ایکسائز کی غیر نمونہ پلیٹوں کیخلاف کارروائیاں جاری، معروف قوال شیر میاں داد کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار لی گئی۔ محکمہ ایکسائز نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے گلوکار ابرار احمد کے بعد معروف قوال شیر میاں داد کی گاڑی کی بھی نمبر پلیٹ اتار لی۔ شیرمیاں داد اپنی گاڑی میں لاہور آ رہے تھے کہ بابو صابو پر ناکہ بندی کے دوران ایکسائز اہلکاروں نے معروف قوال کی گاڑی روک لی اور نمبر پلیٹ غیر نمونہ ہونے پراتار لی۔ ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کیخلاف محکمہ ایکسائز کی بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔

پروگرام گائیڈ