Tuesday 12 December, 2017

لندن:پیدل چلنے والوں کیلئے سمارٹ زیبرا کراسنگ نصب


لندن : (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) پیدل چلنے والوں کے لیے عام طور پر ٹریفک کے درمیان سڑک پار کرنا بے حد دشوار ہوتا ہے اور اکثر ڈرائیور یا پیدل چلنے والوں کی جلد بازی کی وجہ سے خطرناک حادثات بھی پیش آجاتے ہیں ۔ ان لوگوں کی اسی مشکل کو دور کرنے اور حادثات کو قابو کرنے کے لیے سڑک پر ایل ای ڈی لائٹس سے مزین سمارٹ زیبرا کراسنگ نصب کی گئی ہے ۔ دنیا کی پہلی سمارٹ کراس واک کیمرے کے ذریعے سڑک پر چلنے والوں کی حرکات کو نوٹ کرتی ہے اور پھر اُسی مناسبت سے پیدل چلنے والوں کیلئے اس سمارٹ زیبرا کراسنگ پر ہری بتی جل اُٹھتی ہے ۔ دوسری جانب سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے لال رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔

پروگرام گائیڈ