Saturday 21 October, 2017

احتساب کےنام پرقوم کےساتھ مذاق کیا جارہا ہے‘ دانیال عزیز


اسلام آباد : (کوہ نور نیوز) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل کاغذات جمع کرائے گئے کاغذات سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ جمع کرائے522 صفحات میں سے ہرصفحے پراعتراض لگا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ کسی کی پٹیشن میں بھی اسحاق ڈارکا نام نہیں ہے، صرف عمران خان کی ایک پٹیشن میں حدیبیہ کیس کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈاراوردیگرکےخلاف ایک سیاسی کیس چلایاجارہاہے، ہم عدالت کے سامنےسر جھکاتے اور فیصلوں پرعمل کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ پاناما پیپرزمیں اوربھی بہت سے لوگوں کے نام ہیں، جماعت اسلامی کی پٹیشن میں پاناماپیپرزکے دیگرلوگوں کا نام تھا۔ نہوں نے کہا کہ ایسا کھیل کھیلا گیا کہ نوازشریف کا کیس سنا گیا باقی چھوڑے گئے، احتساب کےنام پرقوم کےساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔

پروگرام گائیڈ