Saturday 21 October, 2017

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی


راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے معمول کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران شہر میں داخل ہونے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر اس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس نے اس میں چھپایاگیا 90 کلو گرام بارود برآمد کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی سے برآمد کیا گیا بارود دو بوریوں میں چھپا کرلایا جا رہا تھا، گاڑی جان آباد نوشہرہ کے رہائشی مزمل خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ملنے والا بارودی مواد پاکستان ہی میں تیار ہوا لیکن فرار ملزم نے بارود کے ہر پیکٹ سے لائسنس نمبر مٹا دیئے تھے کیونکہ پیکٹس پر موجود لائسنس نمبر سے بارود لینے والے ٹھیکیدار کا نام معلوم کیا جا سکتا تھا۔

پروگرام گائیڈ